اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ” ہرمسلمان پر روزانہ صدقہ کرنا لازم ہے ۔ “ ہم نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ کون کرسکتاہے ؟آپ نے ارشادفرمایا: تمہارا مسلمان کو سلام کرنا صدقہ ہے ، تمہارا مریض کی عیادت کرنا صدقہ ہے ، تمہارا کسی جنازے کی نماز پڑھنا صدقہ ہے ، تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا صدقہ ہے اور تمہارا کسی کا ہاتھ بٹانا صدقہ ہے ۔ (1)
(9860)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت کی سختی کے سبب کافرمنہ تک اپنے پسینے میں ڈوبا ہوگا حتّٰی کہ کہے گا: اے میرے ربّ عَزَّ وَجَلَّ!مجھے اس سے نجات دے ، چاہے جہنم میں ڈال دے ۔ (2)
(9861)…حضرت سیِّدُنا ابوعبد الرحمٰن سُلَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا بیان ہے کہ ایک دن حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کہا: ” قَالَ رَسُوْلُ اللہیعنی رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا “ اتنا ہی کہا تھا کہ ان کا چہرہ متغیر ہو گیا ، دوبارہ اتنا ہی کہا یا اس کے مثل کہہ سکے ۔ (3)
بھوک برداشت کرنے کا ثواب:
(9862)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ بیٹھ کر نماز ادا فرما رہے تھے ، میں نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ بیٹھ کر نماز ادا فرما رہے ہیں آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے ؟ارشاد فرمایا: ابو ہریرہ! بھوک کی وجہ سے ۔ فرماتے ہیں : یہ سن کر میں رونے لگا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: روؤ مت کیونکہ بھوکا رہنے والے کوروزِ محشر کی سختی نہیں پہنچے گی جبکہ اُس نے دنیا میں ثواب کی امیدپر صبر کیا ہو۔ (4)
(9863)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
________________________________
1 - تاریخ بغداد، ۹ / ۱۰۶، رقم: ۴۶۹۸، سعید بن نفیس
2 - معجم اوسط، ۶ / ۳۱۲، حدیث۸۸۸۱
3 - مسند امام احمد، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود، ۲ / ۳۳، حدیث: ۳۶۷۰، عن ابی عبد الرحمن
4 - شعب الایمان، باب فی الزهد و قصر الامل، ۷ / ۳۱۴، حدیث: ۱۰۴۲۵، تاریخ بغداد، ۳ / ۳۷۳، رقم: ۱۵۰۳، محمد بن الفضل بن العباس