Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
144 - 361
  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر برکت نازل فرمائی بے شک تو حمداور بزرگی والا ہے ۔ (1)
حجرِاسود سے محبت: 
(9856)…حضرت سیِّدُناسُوَیْدبن غفلہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں: میں نے دیکھا کہ امیرالمؤمنین  حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حجرِاسود کو بوسہ دے کر اس سے لپٹ گئے اور فرمایا:  میں نے  رسولِ پاک، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا ہے کہ وہ تجھے بہت چاہتے تھے ۔ (2)
(9857)…حضرت سیِّدُنا جریر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے ۔  (3)
(9858)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اسلام کے ساتھ کوئی گناہ نقصان نہیں دیتا جیسے شرک کے ساتھ کوئی عمل نفع نہیں دیتا۔ (4)
مسکین کون؟
	حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ  حضوررحمَتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: مسکین وہ نہیں جو ایک دو لقموں کے لئے در بدر پھرتا ہے بلکہ مسکین وہ ہے جس کے پاس ضرورت پوری کرنے کے لئے کچھ نہ ہو، وہ لوگوں سے سوال کرنے میں شرمائے اوراُس کی حالت کا بھی پتانہ  چلے کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے ۔ (5)
ہر دن صدقہ لازم ہے : 
(9859)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سیِّدُالاَصفیا، شاہِ جودوسَخا صَلَّی 



________________________________
1 -   معجم کبیر، ۱۹ / ۱۳۱، حدیث: ۲۸۷
2 -    مسلم، کتاب الحج، باب استحباب تقبیل الحجر، ص۶۶۲، حدیث: ۱۲۷۱
3 -   مسلم، کتاب الطھارة ، باب المسح علی الناصیة ، ص۱۶۰، حدیث: ۲۷۵، عن بلال
4 -   جمع الجوامع، حرف اللام الف،  ۹ / ۳۴، حدیث: ۲۶۹۹۴
5 -   بخاری، کتاب الزکاة، باب قول اللّٰہ:  لا یسالون الناس الحافا، ۱ / ۴۹۸، حدیث: ۱۴۷۶ ، عن ابی ھریرة
	مسلم، کتاب الزکاة ، باب المسکین الذی لا یجد غنی، ص۵۱۷، حدیث: ۱۰۳۹، عن ابی ھریرة