Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
142 - 361
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اِس آیت طیبہ:  
مَنِ  اسْتَطَاعَ  اِلَیْهِ  سَبِیْلًاؕ     (پ۴، اٰل عمرٰن: ۹۷)                                                  ترجمۂ کنز الایمان: جو اس تک چل سکے ۔
	کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا:   ” چل سکنے  “  سے مرادتوشہ اور سواری ہے ۔ (1)
(9850)…حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی مکرم ، شَفیعِ مُعظَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک جنازہ کے پاس سے گزرے جس کی لوگوں نے تعریف کی توآپ نے ارشاد فرمایا:  ” واجب ہوگئی۔  “ اور ایک  دوسرے  جنازہ کے پاس سے گزرے جس کی لوگوں نے برائی کی تو ارشاد فرمایا:  ” واجب ہوگئی۔  “ لوگوں نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا واجب ہوگئی؟ ارشاد فرمایا:  (جس کی تم نے تعریف کی اُس پر جنت اورجس کی برائی کی اُس پرجہنم واجب ہوگئی کیونکہ)تم ایک دوسرے پرگواہ ہو۔ (2)
(9851)…حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اخلاق کے پیکر، شافِعِ محشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  میزان میں حُسنِ اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی عمل نہیں ہوگا۔ (3)
قرض کی واپسی پر دعادیجئے : 
(9852)…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن ابوربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک غزوہ میں سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے 30 یا 40 ہزار درہم اُدھار طلب فرمائے  پھر جب  واپسی ہوئی تورقم لوٹاتے ہوئے ارشادفرمایا: یہ لے لواللہ عَزَّ  وَجَلَّتجھے ، تیرے گھروالوں اورمال میں برکت عطافرمائے ، تیرا بدلہ پوری رقم کی ادائیگی اورتعریف ہے ۔ (4)
(9853)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:  ہم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ مدینہ میں ظہرکی چار رکعتیں پڑھیں اور ذُو الْحُلَیْفَہ میں عصرکی دو رکعتیں(قصر) پڑھیں۔ (5)



________________________________
1 -   تفسیر الطبری، پ۳، سورة آل عمرٰن ، تحت الایة: ۹۷، ۳ / ۳۶۴، حدیث: ۷۴۸۲، ۷۴۸۳
2 -   مسند امام احمد، مسند ابی ھریرة، ۳ /  ۴۹۵، حدیث: ۱۰۰۲۰ 
3 -   ابو داود، کتاب الادب، باب فی حسن الخلق، ۴ / ۳۳۲، حدیث: ۴۷۹۹ 
4 -   ابن ماجہ، الصدقات، باب حسن القضاء، ۳ / ۱۴۹، حدیث: ۲۴۲۴
5 -    مسلم، کتاب صلاة المسافرین ، باب صلاة المسافرین وقصرھا، ص۳۴۹، حدیث: ۶۹۰