Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
134 - 361
جاتا ہے ؟عرض کی: جی ہاں۔ ارشادفرمایا: تم ان میں سے نہیں۔ پھرایک اورشخص نے کھڑے ہوکرعرض کی:  یارسولَ اللہ! کیا میں ان میں سے ہوں؟ ارشاد فرمایا: تم سے پہلے ہم نے جوباتیں ان تینوں سے فرمائی ہیں کیاوہ تم نے سن لیں؟عرض کی: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: کیا تم  اتنا کمانے پر قادر ہو جو تمہاری محتاجی دور کردے ؟عرض کی: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: تم ان میں سے نہیں۔ پھر پانچویں صاحب کھڑے ہوکرعرض گزار ہوئے :  یارسولَ اللہ! کیا میں ان میں سے ہوں؟ ارشاد فرمایا: کیا تم نے وہ سنا جو میں نے ان سب سے فرمایا ؟ عرض کی:  جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: کیا تم صبح و شام  اپنے رب تعالیٰ سے راضی ہوتے ہو ؟اس نے عرض کی:  جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: تم ان میں سے ہو۔ پھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: بے شک جنت میں وہ لوگ مؤمنوں کے سردار ہوں گے جوصبح کو کھائیں تو رات کا کھانا میسر نہ ہو اور رات کو کھائیں تو صبح کے لئے کچھ نہ ہو، اگر وہ قرض لینا چاہیں تو نہ ملے ، جن کے پاس ستر چھپانے کے علاوہ کوئی اضافی کپڑا نہ ہو اوروہ اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے کمانے پر قادرنہ ہوں مگر اس کے باوجود وہ صبح وشام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے راضی  ہوں۔ (انہی کے متعلق ارشاد ربّانی ہے : )
فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًاؕ(۶۹) (پ۵، النسآء: ۶۹)
ترجمۂ کنز الایمان: تو اُسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید  اور نیک لوگ اور یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں۔ (1)
(9827)…حضرت سیِّدُنا انسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرورِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی  ازواج کے پاس باری باری تشریف لے جاتے اور سب سے فراغت کے بعد ایک ہی غسل فرماتے ۔ (2) 
آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیا: 
(9828)… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : میں نے کبھی بھی حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاسَتْر نہیں دیکھا(کیونکہ کبھی ظاہر نہ فرمایا)۔ (3)



________________________________
1 -   کتاب صفة الجنة للمقدسی، ۱ / ۴۶، حدیث:  ۱۶۸، شاملہ
2 -   الکامل لابن عدی، ۸ / ۴۸۸، رقم: ۲۰۶۶، یوسف بن اسباط
3 -   معجم اوسط، ۱ / ۵۹۷، حدیث: ۲۱۹۷