Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
131 - 361
(9816)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ مکی مدنی سلطان، رحمَتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت ارقم بن ابو ارقمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو صدقات پر عامل مقرر کیا توانہوں نے حضرت ابو رافعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو اپنامعاون بنانا چاہالہٰذا وہ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور اس کے بارے میں سوال کیاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اے ابو رافع! صدقہ محمداور آلِ محمد پر حرام ہے اور کسی قوم کا غلام انہیں میں سے ہوتا ہے ۔ (1)
دودھ کے رشتہ کی حرمت: 
(9817)…حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، کیا تمہیں نہیں معلوم کہ جونسب سے حرام ہوتا ہے وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے ۔ (2)
مجاہد کی شان: 
(9818)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ رحمَتِ کونین، دکھی دلوں کے چین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: کراماً کاتبین (اعمال لکھنے والے فرشتے )بنی آدم کے تمام اعمال شمار کرلیتے ہیں مگر راہِ خدا میں جہاد کرنے والوں کی نیکیاں شمار نہیں کرسکتے کیونکہ جو فرشتے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پیدا فرمائے ہیں وہ ایک ادنیٰ مجاہد کی نیکیاں شمار کرنے کے علم سے بھی عاجز ہیں۔ (3)
حاجی کوزادِ راہ دینے کا ثواب: 
(20-9819)…حضرت سیِّدُنازیدبن خالدجُہَنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرورِعالَم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جس نے غازی یاحاجی کوزادِراہ دیایااس کے پیچھے اس کے گھر والوں کی دیکھ بھال کی یاروزے دارکوافطارکروایاتواس کے لئے اسی کی مثل اجرہے اوراس کے اجرسے کوئی کمی نہیں



________________________________
1 -    مسندامام احمد، حدیث ابی رافع، ۹ /  ۲۲۸، حدیث: ۲۳۹۲۴
2 -   مسلم، کتاب الرضاع، باب تحریم الرضاعة من ماء الفحل، ص۷۶۹، ۷۶۰، حدیث: ۱۴۴۵، دون قولہ:  او ما علمت
3 -   جمع الجوامع، حرف الجیم، ۴ / ۱۷۷، حدیث: ۱۱۰۵۷