Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
13 - 361
میرے پاس سفیان آئے ، انہوں نے مجھ سے قرض مانگا اور میں نے انہیں قرض دیا۔ 
(9328)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰناپنے والدکے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: کوفہ میں ایسا کوئی نہیں جس سے مجھے 10درہم قرض ملنے کی امید ہو لیکن اگر کوئی مجھے قرضہ دے بھی دے گا تو وہ مجھے بدنام کر دے گا۔ 
(9329)…حضرت سیِّدُناعطا بن مسلم خَفَّاف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے مجھ سے فرمایا:  لوگوں سے اور مجھ سے محتاط رہو، اگر میں ایک انار کے معاملے میں کسی کی مخالفت کروں یوں کہ وہ اسے تُرش بتائے اور میں اسے میٹھا کہوں یا وہ اسے میٹھا بتائے اور میں اسے تُرش کہوں تو مجھے خوف ہے کہ وہ میرا خون جلائے گا۔ 
دنیاوی دوستی کا نقصان: 
(9330)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  کسی کو بھی دوست بنالو پھر اُسے ناراض کردو اور پھر کسی کو اُس کے پاس بھیج کر اپنے بارے میں اُس کی رائے معلوم کر کے دیکھ لو(کہ وہ تمہاری کیسی مخالفت کرتا ہے )۔ 
(9331)…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن مَرزُوقرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے مشورہ طلب کیا:  آپ کے خیال میں مجھے کہاں قیام کرنا چاہئے ؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:   مَرِّ ظَہْران (یعنی وادیِ فاطمہ) میں جہاں تمہیں کوئی نہ پہچانے ۔ 
	خلف بن ابراہیم بِرْزانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جان پہچان کم رکھو تمہاری غیبت کم ہو گی۔ 
(9332)…حسن بن رُشَید کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے مجھ سے فرمایا: جو تم سے واقف نہ ہو اسے اپنے بارے میں نہ بتانا اور جو تمہیں جانتا ہو اس کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کرنا۔ 
تعلقات کم رکھنے والا فائدے میں ہے : 
(9333)…مُؤَمَّل بن اسماعیل کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک شخص سے