Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
129 - 361
ازواج کے پاس بھی سات سات دن قیام کروں گا۔ (1)
نابالغ بچے کا حج : 
(9808)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے پالکی سے اپنے بچے کواوپر اٹھاکر بارگاہِ رسالت میں عرض کی: کیا اس کابھی حج ہوجائے گا؟حضور نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  ہاں اورتجھے بھی اس کاثواب ملے گا ۔ (2)
(9809)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضورنبی رحمت، شَفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے میرے لئے وسیلہ(جنت کا اعلیٰ ترین درجہ) طلب کرے گا میں  بروزِ قیامت اس کی شفاعت کروں گا۔ (3)
حصولِ علم کے غَلَط مقاصِد: 
(9810)…حضرت سیِّدُناعبدالرحمٰن بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت ، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس نے علما سے مقابلہ کرنے ، جاہلوں سے جھگڑا کرنے یا لوگوں کا مال کھانے کے لئے علم حاصل کیا تو آگ اس کے زیادہ لائق ہے ۔ (4)
(9811)…حضرت سیِّدُنا نافع رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناعبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَا لٰی  عَنْہُمَا سے کسی نے پوچھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور میں نے اُس سے نکاح کرلیا(تاکہ عورت پہلے شوہرکے لئے حلال ہوجائے )اوراُس نے مجھے حکم دیاتھانہ میں نے اُسے بتایاتوآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: نہیں (یعنی حلالے کی نیت سے نکاح نہ کیاجائے )کہ نکاح تورغبت(وگھربسانے )کے لئے ہوتاہے پھراگرعورت راضی ہوتو ٹھہری رہے اوراگرراضی نہ ہوتوطلاق لے لے ، رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے عہدمبارکہ میں ہم



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الرضاع، باب قدر ما یستحقہ   الخ ، ص۷۶۹، حدیث: ۱۴۶۰
2 -   مسلم، کتاب الحج، باب صحة الحج الصبی   الخ، ص۶۹۷، حدیث: ۱۳۳۶
3 -   مصنف ابن ابی شیبة، کتاب الدعاء، باب ما ذكر فيمن سأل الوسيلة، ۷ / ۹۶، حدیث: ۱
4 -   ابن ماجہ، المقدمة، باب الانتفاع بالعلم والعمل بہ، ۱ /  ۱۶۹، حدیث: ۲۶۰، بتغیرٍ ، عن ابی ھریرة