(9803)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی زوجہ کوحالَتِ حیض میں طلاق دی تووالدماجدحضرت سیِّدُناعمربن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اس کاذکرحضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کیا توآپ نے ارشادفرمایا: اسے عورت سے رجوع کرنے کاحکم دوپھروہ اسے پاکی یاحمل کی حالت میں طلاق دے ۔ (1)
(9804)…حضرت سیِّدُنا ابو ایوب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ مکی مدنی سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: باہم قطع تعلقی نہ کرو ، ایک دوسرے کی مخالفت نہ کرو، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندو! بھائی بھائی بن کر رہو ، مومن سے قطع کلامی کی حد تین دن ہے ، پھر اگروہ ایک دوسرے سے بات کرلیں تو ٹھیک، ورنہاللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیتا ہے یہاں تک وہ کلام کرلیں۔ (2)
میت کی حرمت:
(9805)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ حضوررحمَتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مردے کی ہڈی توڑناگویازندگی میں اس کی ہڈی توڑنا ہے ۔ (3)
(9806)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کنوئیں کا زائد پانی روکنے سے منع فرمایا ہے ۔ (4)
بیویوں کا ایک حق:
(9807)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناامِّ سلمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ جب رسولِ پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام کیااورفرمایا: تم اپنے شوہرکی نظروں سے اُتری نہیں ہو، تم چاہوتومیں تمہارے پاس سات دن قیام کرلیتاہوں اوراگرمیں تمہارے پاس سات دن رہاتو دیگر
________________________________
1 - مسلم، کتاب الطلاق، باب تحریم الطلاق الخ ، ص۷۷۷، حدیث: ۱۴۷۱
2 - الکامل لابن عدی، ۵ / ۲۵۹، رقم: ۹۷۹، عبد اللّٰہ بن عبد العزیز
3 - ابو داود، کتاب الجنائز، باب فی الحفار یجد العظم، ۳ / ۲۸۵، حدیث: ۳۲۰۷
4 - تاریخ بغداد، ۱۰ / ۳۴۸، رقم: ۵۴۹۴، عبید اللّٰہ بن ثابت