Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
127 - 361
(96-9795)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گاکہ آدمی اس میں یہ پروا نہیں کرے گا کہ اس نے مال کہاں سے حاصل کیا، حلال سے یا حرام سے ؟(1)
مسجد میں جنازہ نہ پڑھاجائے : 
(9797)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی  اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی اس کے لئے کچھ (اجر) نہیں۔ (2)
(9798)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے حضورنبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کودیکھا کہ آپ ٹیک لگائے ایک ٹانگ شریف دوسری پر رکھے ہوئے تھے ۔ (3)
پاکیزگی اور رضائے الٰہی کا ذریعہ: 
(9800-9799)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: مسواک میں منہ کی پاکیزگی اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّکی رضا ہے ۔ (4)   
(9801)…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ، شَفیعِ مُعظّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دھوکے والی خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے ۔ (5)
نمازِ فجر کا افضل وقت: 
(9802)…حضرت سیِّدُنا رافع بن خَدِیج رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  نمازِفجراُجالے میں ادا کرو کیونکہ اس وقت اَجر زیادہ ہے ۔ (6)



________________________________
1 -    بخاری، کتاب البیوع، باب قول اللّٰه تعالٰی یا ایھا الذین اٰمنوا    الخ ، ۲ / ۱۴، حدیث: ۲۰۸۳
2 -    ابو داود، کتاب الجنائز، باب الصلا ةعلی الجنازة فی المسجد، ۳ / ۲۷۸، حدیث: ۳۱۹۱
3 -    بخاری، کتاب الصلاة، باب قول الاستلقاء فی المسجد، ۱ / ۱۷۹، حدیث: ۴۷۵،  ” متکئا “  بدلہ ”  مستلقیا “ 
4 -   نسائی، کتاب الطھارة، باب الترغیب فی السواک، ص۱۰، حدیث: ۵
5 -   مسندامام احمد، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ /  ۵۱۶، حدیث: ۶۳۱۵
6 -    معجم کبیر، ۴ /  ۲۵۱، حدیث: ۴۲۹۳