تکلیف دور کرنا مغفرت کوواجب کرنے والی چیزیں ہیں۔ (1)
(9777)…حضرت سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سُلْطانُ الاَذْکِیا، محبوبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب ملعون ہے سوائے اُس کے جواللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے ہے ۔ (2)
(9778)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سحری کھایاکرو کیونکہ سحری میں برکت ہے ۔ (3)
(9779)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگر آدمی اپنے رزق سے ایسے بھاگے جیسے موت سے بھاگتا ہے تب بھی رزق اسے پہنچ کر رہے گا جیسے موت اسے آ کر رہتی ہے ۔ (4)
نظر لگنا برحق ہے :
(9780)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ دوعالَم، نبی مکرّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: نظرآدمی کو قبر میں اور اونٹ کو دیگ میں پہنچا دیتی ہے ۔ (5)
(9781)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ غریبوں کے غمگسار آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بروزِقیامت مسلمان فقرامالداروں سے 500 سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے اور یہ اُس دن کا نصف ہوگا۔ (6)
(9782)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ بے کسوں کے مددگار، شَفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ” بندۂ مؤمن کے دین اور جان و مال پر بلائیں آتی ہی رہتی ہیں حتّٰی کہ جب
________________________________
1 - جمع الجوامع، ۳ / ۱۵۰، حدیث: ۷۹۳۶
2 - شعب الایمان ، باب فی الزهد و قصر الامل، ۷ / ۳۴۱، حدیث: ۱۰۵۱۲
3 - ترمذی، کتاب الزھد، باب ماجاء فی فضل السحور، ۲ / ۱۶۷، حدیث: ۷۰۸، عن انس
4 - تاریخ ابن عساکر، ۵ / ۴۳، رقم: ۱۸، احمد بن علی بن الحسن بن محمد
5 - تاریخ بغداد، ۹ / ۲۴۴، رقم: ۴۸۱۸، شعیب بن ایوب بن رزیق
6 - ترمذی، کتاب الزھد، باب ماجاء ان الفقراءالمھاجرین الخ ، ۴ / ۱۵۸، حدیث: ۲۳۶۰