Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
122 - 361
 روایات ہیں مگر ہم بیان کردہ پراکتفا کرتے ہیں ۔ 
بھوکے بھیڑیوں سے زیادہ نقصان دہ: 
(72-9771)… حضرت سیِّدُناابو ہریرہ اورحضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے روایت ہے کہ مُعلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  دو بھوکے بھیڑیے اگر بکریوں کے درمیان چھوڑدیئے جائیں جن کے مالک ان سے غافل ہوں تواتنانقصان نہیں پہنچاتے جتناشہرت اورمال کی طلب مسلمان کے دین کونقصان پہنچاتے ہیں۔ (1)
(9773)…حضرت سیِّدُنا اسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  دو بھوکے بھیڑیے بکریوں کے ریوڑ میں پوری رات انہیں چیر پھاڑ کر کھاتے رہیں تب بھی وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا مال ودولت  اور شہرت کی طلب انسا ن کے دین کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ (2)
زبانِ کریم سے کبھی  ” لَا “ نہ سناگیا: 
(9774)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: کبھی ایسا نہ ہوا کہ مالکِ کون ومکان، والی انس وجان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کسی نے کچھ مانگاہو اور آپ نے  ” نہ “ فرمایا ہو۔ (3)
(9775)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  نیند موت کی بہن ہے اور جنتی سوئیں گے نہیں۔ (4)
خیرخواہی کا فائدہ: 
(9776)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے دل میں خوشی داخل کرنا، اس کا پیٹ بھرنا اور اس کی



________________________________
1 -    ترمذی، کتاب الزھد، باب: ۴ ، ۴۳ / ۱۶۶، حدیث: ۲۳۸۳، عن کعب   الانصاری۔ معجم اوسط، ۱ /  ۲۲۶، حدیث: ۷۷۲
2 -    معجم صغیر، ۲ /  ۶۱، حدیث: ۹۴۲
3 -    مسلم، کتاب الفضائل، باب ما سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم   الخ ، ص۱۲۶۵، حدیث: ۲۳۱۱
4 -    معجم اوسط، ۱ /  ۲۶۶، حدیث: ۹۱۹