Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
119 - 361
 ہیں حالانکہ آپ تو بخشے بخشائے ہیں ؟ “ توارشاد فرماتے : کیا میں اللہتعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ (1)
(59-9758)…حضرت سیِّدُناابوسعیدخدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  شیطان اس سے تو مایوس ہوچکا کہ نمازی اسے پوجیں  لیکن وہ ان سے اُن گناہوں پر خوش ہے جنہیں وہ حقیروچھوٹاسمجھتے ہیں۔ (2)
(9760)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جب تم میں سے کسی نے اپنی زوجہ سے جماع کیااوراُس نے جلدی کی اور انزال نہ ہواتو وہ  غسل نہ کرے (3)۔ (4)
رحمت غضب پر غالب رہے گی: 
(9761)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مخلوق کو پیدا فرمایا توعرش کے نیچے بلند ایک کتاب میں یہ تحریر فرمایا : یہ میرے ذِمَّۂ کرم پر ہے کہ  ” میری رحمت  میرے غضب پر غالب رہے گی۔  “ (5)
ضامن اور امین: 
(9762)…سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ عَنْہسے روایت ہے کہ سلطانِ انبیا، محبوبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: امام ضامن ہے اورمُؤَذِّن امین ہے ، اے اللہ!اماموں کوہدایت عطافرمایااورمؤذنوں کی مغفرت فرما۔ (6)



________________________________
1 -   مسندالبزار، مسندانس بن مالک، الاعمش عن ابی صالح، ۱۶ /  ۱۱۴، حدیث: ۹۱۹۴
2 -   مسلم، کتاب صفة القیامة والجنة والنار، باب تحریش الشیطان   الخ ، ص۱۵۱۱، حدیث:  ۲۸۱۲، عن جابر، بتغیر قلیل
	مسند امام احمد، مسندابی ھریرة، ۳ /  ۲۹۸، حدیث: ۸۸۱۸
3 -   مسندالبزار، مسندانس بن مالک، الاعمش عن ابی صالح، ۱۶ /  ۱۱۵، حدیث: ۹۱۹۶
4 -   جمہور کاموقف یہ ہے کہ یہ حدیث شریف سنن ترمذی کی اِس حدیث پاک سے منسوخ ہے :  ” اِذَاالْتَقَى الْخِتَانَانِ وَجَبَ الْغُسْلُجب دو شرم گاہیں ملیں تو غسل واجب ہے ۔  “ (ترمذی، ۱ /  ۱۶۲، حدیث : ۱۰۹) بلکہ یہ بھی کہا گیاہے کہ متأخرین علمائے کرام کا اس کے منسوخ ہونے پر اجماع ہے ۔ (حاشية السندی على ابن ماجه ، ۱ /  ۳۳۷، تحت الحدیث: ۶۰۶)
5 -   ابن حبان، کتاب التاریخ، باب بدء الخلق، ۸ / ۵، حدیث: ۶۱۱۰ 
6 -   ابو داود، کتاب الصلاة، باب مایجب علی المؤذن من تعاھد الوقت، ۱ / ۲۱۸، حدیث: ۵۱۷