Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
117 - 361
 اخلاق  خراب ہوجائیں گے ، خوشبوکومنع مت کروکہ یہ عقل میں اضافہ کرتی ہے ، مسورکی دال کھایا کرو یہ دل کو نرم اورآنسوؤں کوجاری کرتی ہے ، کُھردرالباس پہنو ایمان کی حلاوت پاؤ گے ، کم کھایاکرو شب بیداری پرقادر رہو گے ، روزے رکھا کروکہ تم پر گناہ کادروازہ بند اور عبادت کا دروازہ کھل جائے گا، گفتگو کم کیا کرو تمہارا دل نرم ہو جائے گا، طویل خاموشی اختیار کرو پرہیزگاری پر قدرت پالو گے ، دنیا کالالچ مت کرنا اور نہ ہی حاسد بننا تمہاری ذہنی استعدادتیزہوجائے گی، طعنہ زنی نہ کرولوگوں کی زبانوں سے بچے رہوگے ، رحم کرنے والے بنولوگوں کے محبوب بن جاؤگے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے عطاکردہ رزق پرراضی رہوغنی ہوجاؤگے ، اللہ عَزَّ   وَجَلَّپرتوکل وبھروسارکھو طاقتورہوجاؤگے ، دنیاداروں سے ان کی دنیاکے معاملے میں جھگڑانہ کرواللہ عَزَّ  وَجَلَّاوراہْلِ زمین تم سے محبت کریں گے ، تواضع کرنے والے بن جاؤ نیک اعمال کو پایَۂ تکمیل تک پہنچادوگے ، جسم اور دل کے سکون کے ساتھ عمل کرو تم پر سکون اُترے گا، سراپا معافی بن جاؤ اپنی مرادکو پہنچ جاؤ گے اور مہربان بنو ہرشے تم پر مہربانی کرے گی۔ 
	اے میرے بھائی!اپنے دن رات اور لمحاتِ زندگی کو باطل گزرنے کے لئے مت چھوڑو، پیاس والے دن کے لئے اپنی سانسوں میں سے کچھ اپنے لئے آگے بھیجوکیونکہ قیامت کے دن رضائے الٰہی کے بغیرتمہیں سیرابی نہیں ملے گی اور تمہیں اُس کی رضا اطاعت و فرمانبرداری سے ہی حاصل ہو گی، کثرت سے نوافل ادا کیا کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا قرب پا لو گے ، سخاوت کیا کرو عیبوں پر پردہ رہے گا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّتم پر حساب اور قیامت کی ہولناکیاں آسان فرمادے گا، بھلائی والے کام کثرت سے کیا کرواللہ عَزَّ  وَجَلَّ قبر میں تمہاری وحشت دورفرمائے گا، تمام حرام کاموں سے بچوایمان کی حلاوت پاؤگے ، متقی اور پرہیزگارلوگوں کے ساتھ بیٹھواللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہارے دین کامعاملہ درست کردے گا، اپنے دین کے معاملے میں خوفِ خدا رکھنے والوں سے مشورہ طلب کرو، نیکیوں میں جلدی کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہارے اورگناہوں کے درمیان آڑ پیدا فرما دے گا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذکرکثرت سے کرو وہ تمہیں دنیاسے بے رغبت بنادے گا، موت کویادکرتے رہواللہ عَزَّ  وَجَلَّتم پردنیاکامعاملہ آسان فرمادے گا، جنت کا شوق رکھو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں فرمانبرداری کی توفیق عطا فرمائے گا، جہنم سے ڈرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم پرمصائب کوآسان فرما دے گا، اہْلِ جنت سے محبت کروقیامت کے دن تم ان کے ساتھ ہوگے ، گناہ گاروں کو ناپسند جانو اللہ عَزَّ   وَجَلَّ تمہیں محبوب بنا لے گا، مومن زمین پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے گواہ ہیں، کسی بھی مسلمان کو گالی ہرگز نہ دینا، کسی بھی نیکی