Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
114 - 361
 پس ایسا شخص جسے اپنے دین کی فکر نہ ہووہ تمہارے دین کی فکر کیسے کرے گا؟ 
	اے میرے بھائی!بے شک تمہارا دین  تمہارے گوشت اور خون کی طرح ہے ، اپنی جان پر آنسو بہاؤ اور اس پر رحم کرو کہ اگر تم اس پر رحم نہ کرو گے تو اس پر رحم نہیں  کیا جائے گا۔ ایسے شخص کی صحبت میں بیٹھو جو تمہیں دنیاسے بے رغبت کرے اور آخرت کی رغبت دلائے  اور ایسے دنیا داروں کے پاس مت بیٹھو جو دنیاوی باتوں میں غوروخوض کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ تمہارے دین اوردل کوبگاڑدیں گے ۔ موت کوکثرت سے یاد کرواور اپنے گزشتہ گناہوں پرکثرت سے استغفارکرواوراللہعَزَّ  وَجَلَّسے اپنی آئندہ زندگی کے لئے سلامتی کاسوال کرو۔ 
	اے میرے بھائی!تم اچھا ادب اور اچھے اخلاق اختیار کرو اور جماعت کی مخالفت ہر گز نہ کرنا کیونکہ  بھلائی جماعت کے ساتھ رہنے میں ہے ، مگراُس کی مخالفت کرو جو دنیا میں منہمک ہے  کیونکہ وہ ایک گھرآباد کرنے اوردوسرا برباد کرنے میں لگا ہواہے ۔ جو بھی مومن بندہ تم سے اپنے دینی معاملے میں نصیحت کا طالب ہواسے نصیحت کرو اورجوکوئی بھی   تم سے رضائے الٰہی والے  معاملے میں مشورہ مانگے تو نصیحت کی کوئی بات اس سے نہ چھپاؤ۔ کسی بھی مومن  کے ساتھ خیانت نہ کروکیونکہ جس نے کسی مومن  کے ساتھ خیانت کی اس نے اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ اوراُس کے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکے ساتھ خیانت کی۔ اگرتماللہ عَزَّ  وَجَلَّکی خاطراپنے مسلمان بھائی سے محبت کروتواس کے لئے اپناجان ومال قربان کردو۔ دشمنی، جھگڑے اورعداوت سے دوررہوورنہ تم بڑے ظالم، دھوکے بازاورگنہگارہوجاؤگے ۔ ہرجگہ صبرسے کام لوکیونکہ صبرنیکی کی طرف لے جاتاہے اورنیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اورشدت وغصے سے بچوکیونکہ یہ دونوں گناہ کی طرف لے جاتے ہیں اورگناہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے ۔ 
	عالِم سے بحث ومباحثہ اورحجت بازی ہر گز نہ کرنا ورنہ وہ تم سے ناراض ہو جائے گا، بے شک علما کا اختلاف رحمت اور ان سے علیٰحدگی  میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی ناراضی ہے ۔ بے شک علما انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے خزانچی اور ان کی وراثت(علم)کے مالک ہیں۔ دنیاسے بے رغبتی اختیار کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دنیا کے راز تم پر کھول دے گا۔ پرہیزگاری اختیار کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہارے حساب میں آسانی فرمائے گا ۔ شک میں ڈالنے والی بہت سی چیزوں کو چھوڑ کر شک میں نہ ڈالنے والی چیزیں اختیار کروتم سلامت رہو گے اوریقین کے ذریعے  شک کو دور کردوتمہارا دین سلامت رہے گا۔ بھلائی کاحکم دواوربرائی سے منع کرواللہ عَزَّ  وَجَلَّکے محبوب بن جاؤگے اور فاسقوں کو ناپسند