Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
110 - 361
عازِمِ حج کو خاص نصیحت : 
(9735)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن محمد باہلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں کہ  ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے پاس آکر کہا: میرا حج کا ارادہ ہے ۔ آپ نے فرمایا: اِ س سفر میں اپنے کسی عزیز دوست کی صحبت اختیار نہ کرنا کیونکہ اگر تم نفقہ (خرچ) میں اُس کے برابر ہوگے  تو وہ تمہیں نقصان پہنچائے گا اور اگر اُس کا نفقہ تم سے زیادہ ہوگا تووہ تمہیں ذلیل کرے گا۔ 
(9736)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کا بیان ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے کھانے کے بارے میں پوچھا توانہوں نے فرمایا:  سفید یاپیلا حلوہ کھایا کرو چاہے تم حالَتِ احرام میں ہو یا نہ ہو۔ 
خود کو خوش رکھو: 
(9737)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: اسلاف کرام تو گھی کی طرح نرم اور شہدکی طرح میٹھے تھے ۔ ایک مرتبہ میں اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کسی شخص کی عیادت کے لئے گئے ، آپ نے اس کے گھر والوں سے فرمایا:  اس کے ساتھ نرمی کرو اور اچھی طرح  دیکھ بھال کرو۔ پھر فرمانے لگے : ہمارے اسلاف خود کو خوش رکھنا پسند کرتے تھے ۔ میں نے انہیں یہ بھی فرماتے سنا: مجھے ایسا شخص اچھالگتا ہے کہ اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے کشادگی ووسعت  عطا فرمائے تو وہ اپنے اوپرکشادگی کرے ۔ ایک بار آپ کو یہ فرماتے سناکہ’’اگرتمہیں کسی قاری(علم والے ) سے کوئی کام ہو تو اسے کھانا کھلادو۔ ‘‘
رزق حلال کے لئے سفر: 
(9738)…حضرت سیِّدُنا عبد الرزاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اہْلِ یمن کے پاس 40 روز قیام کیا پھر ہم آپ کے ہمراہ وہاں سے واپس لوٹ آئے ۔ ایک دن ہم آپ کی خدمت میں حاضر تھے اور آپ عصا پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے کہ اتنے میں حضرت سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حاضرِخدمت ہوئے اور سلام کیا تو آپ نے سلام کا جواب دیا۔ وہ کہنے لگے :  ابو عبداللہ! آپ کے یمن جانے پر لوگوں نے آپ کو بُرا بھلا کہا ۔ آپ نے فرمایا:  انہوں نے  بے عیب کو عیب لگایا، رزقِ حلال کاحُصُول