Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
107 - 361
 اس کے پاس  پہنچ جائے گی۔ 
دائمی خوف والے دل: 
(9722)…حضرت سیِّدُنابشربن منصور عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْرکا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فرمانِ ذیشان: 
یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًاؕ-وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ(۹۰) (پ۱۷، الانبیآء: ۹۰)	ترجمۂ کنز الایمان:  ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں۔ 
	کی تفسیرمیں فرمایا: مطلب یہ کہ  ہمارے انعام کی امید اور ہمارے عذاب کے خوف  سے ہمیں پکارتے تھے اور اُن کے دل میں ہمیشہ رہنے والا خوف ہے ۔ 
(9723)…حضرت سیِّدُنامِہْران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن کہتے ہیں کہ  حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اِس فرمانِ باری تعالیٰ: 
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا ﳔ  (پ۱۶، طٰہٰ: ۱۳۱)
ترجمۂ کنزالایمان: اے سننے والے اپنی آنکھیں نہ پھیلااسکی طرف جو ہم نے کافروں کے جوڑوں کو برتنے کے لئے دی ہے جیتی دنیا کی تازگی۔
	کے تحت فرمایا: اِس میں رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تسلِّی دی گئی ہے ۔ 
بڑی گھبراہٹ: 
(9724)…حضرت سیِّدُناابو داؤد حَضْرمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے قرآنِ کریم کی آیتِ مبارکہ: 
لَا یَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ   (پ۱۷، الانبیآء: ۱۰۳)                                      ترجمۂ کنزالایمان: انھیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ۔
	کی تفسیر میں فرمایا: جب آگ جہنمیوں کو ڈھانپ لے  گی۔