Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
104 - 361
سفیان بن سعیدثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو تحفے میں حلوہ پیش کیا گیاتو آپ نے اسے شام تک روکے رکھا، میں نے آکرعرض کی:  گھروالوں کوحلوے کی خواہش ہے ۔ آپ نے فرمایا:  میں یادکررہاہوں کہ اس میں کتنے حقوق ہیں۔ 
(9710)…حضرت سیِّدُناسفیان بن سعیدثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سیِّدُنا  موسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے میرے رب!مجھے اپنادیدارعطافرماکہ میں تجھے دیکھوں۔  “ تو فرشتوں نے کہا: اے کمزورعورتوں کے بیٹے ! آپ  نے بہت بڑی بات کردی ہے ۔ 
سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے تفسیری اقوال 
(9711)…حضرت سیِّدُناعثمان بن زائدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے  قرآنِ مجید میں بیان کردہ(حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے )قول: 
لِیَطْمَىٕنَّ قَلْبِیْؕ- (پ۳، البقرة: ۲۶۰)                             ترجمۂ کنز الایمان:  کہ میرے دل کو قرار آجائے ۔
	کی تفسیر میں فرمایا: یعنی تیرا خلیل ہونے پر میرا دل مطمئن ہو جائے ۔ 
(9712)…حضرت سیِّدُنا زافر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِرکہتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اِس فرمان: 
لَیْسَ لَهٗ سُلْطٰنٌ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا (پ۱۴، النحل: ۹۹)                                          ترجمۂ کنزالایمان: اس کاکوئی قابوان پرنہیں جوایمان لائے ۔
	کی تفسیر میں ارشاد فرمایا: اِس طرح کہ شیطان انہیں کسی نہ بخشے جانے والے گناہ پر ابھار نہیں سکتا ۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جسم و جسمانیت سے پاک ہے :  
(9713)…حضرت سیِّدُنامحمد بن حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فرمان: 
كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗؕ       (پ۲۰، القصص: ۸۸)                                    ترجمۂ کنز الایمان:  ہر چیز فانی ہے سوا اُس کی ذات کے ۔
	کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا:  یہاں  ” وَجْهَهٗؕ        “ سے چہرہ مراد نہیں ہے ۔ 
(9714)…مُؤَمَّل بن اِسماعیل کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فرمانِ عالیشان: