Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
7 - 59
کے گھر میں  خود کُشی کی کوئی(کامیاب یا) ناکام ’’وارِدات‘‘ ہوجائے توو ہ کیا کرے گا؟ یقینا آپ فرمائیں گے کہ وہ یہ سانِحہ چُھپانے اور اِس کی خبرِ وَحْشت اثر کی اشاعت رُکوانے کے لیے اپنا پورا زور صَرف کردیگا!دنیامیں عزّت اور آخِرت میں جنّت کے طلبگار پیارے صحافیو! اِسی تناظُر میں آپ کو دوسرے مسلمانوں کی عزّت کابھی سوچنا چاہئے۔’’بخاری شریف‘‘ میں ہے: حضرت سیِّدُناجَریر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں :’’ میں نے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نماز پڑھنے ،زکوۃ دینے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔‘‘( بُخاری ج ۱ ص ۳۵  حدیث ۵۷) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہفرماتے ہیں : ’’ ہر فردِاسلام کی خیرخواہی (یعنی بھلائی چاہنا )  ہرمسلمان پر فرض ہے ۔‘‘(فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ ص ۴۱۵) مُفَسِّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ  الحَنّان فرماتے ہیں:جس مسلمان کی غیبت کی جا رہی ہو، اُس کی عزت بچانے والے کو فرشتہ پلْ صراط پر پروں میں ڈھانپ کر گزارے گا تا کہ دوزخ کی آگ کی تپش اُس تک نہ پہنچ پائے۔(مراٰۃ ج۶ ص ۵۷۲ ملخصاً)  وَاللّٰہُ اعلَمُ ورسولُہٗ اَعلَم عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔   
غمِ حیات ابھی راحتوں میں ڈھل جائیں
تری عطا کا اشارہ جو ہوگیا یاربّ
(وسائلِ بخشش ص ۹۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد