بنے گا! غیبت کے مختلف ہولناک عذابات میں سے ایک عذاب مُلاحَظہ ہو، فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے: جس رات مجھے آسمانوں کی سَیر کرائی گئی تو میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کر خُود اُن ہی کوکِھلایا جا رہا تھا ۔ ا نہیں کہا جاتا ،کھاؤ ! تم اپنے بھائیوں کا گوشت کھایا کرتے تھے ۔ میں نے پوچھا : اے جبرئیل یہ کون ہیں؟ عرض کی: یہ لوگوں کی غیبت کیا کرتے تھے۔ (دَلائِلُ النُّبُوَّۃ لِلْبَیْہَقی ج ۲ ص ۳۹۳ ،تَنبِیہُ الغافِلین ص ۸۶)
وَاللّٰہُ اعلَمُ ورسولُہٗ اَعلَم عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
(وسائلِ بخشش ص۶۶۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خودکُشی میں ناکام رہنے والوںکی خبریں
سُوال :خودکشی کی ناکام کوشش کرنے والوںکی خبروں کے متعلِّق آپ کیا کہتے ہیں؟
جواب :بِلا مَصلَحتِ شَرْعی نام و پہچان کے ساتھ کسی مسلمان کی ایسی خبر شائِع کرنا گناہ ہے کہ یقیناً اِس میں نہ صِرْف ایک مسلمان کی بلکہ اُس کے سارے خاندان کی رُسوائی اور بدنامی کا سامان ہے ۔ پیشگی معذِرت کے ساتھ عرض ہے : اللہ نہ کرے آپ میں سے کسی صَحافی یا اخبارکے مالِک یا مُدیر یا کسی T.V.چینل کے ڈائریکٹر