Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
52 - 59
آخِرت کے بگاڑ کا اندیشہ ہو۔ یاد رکھئے !’’ بنانا‘‘بَہُت مشکل ہے جبکہ’’ بگاڑنا‘‘ نہایت آسان۔دیکھئے ! مکان بنانا کس قَدَر دشوارکام ہے مگر اِسے گِرانا ہو تو آن کی آن میں گرا دیا جاتا ہے !اسی طرح لکھنا یا نقشہ وغیرہ بنانا مشکِل اُسے بگاڑ دینا نہایت آسان، فرنیچر بنانا مشکل اُسے توڑ پھوڑ کر بگاڑنا آسان ، کھانا پکانا مشکل پکے ہوئے کو بگاڑنا آسان، کسی کو قریب کر کے دوست بنانابَہُت مشکل مگر دو لفظ مَثَلاً ’’ دَفْعْ ہو جا!‘‘ کہہ کر دوستی بگاڑ دینابالکل آسان،اَخبار کو مختلف مَراحِل سے گزار کر فائنل کرناپھر چھاپنا وغیرہ مشکل مگر پھاڑ کر بگاڑ دینا آسان، اِسی طرح آخِرت کو بھی سمجھئے کہ اِسے بہتربنانے کیلئے خوب عبادت و رِیاضت کرنی،ہر گناہ سے بچنا اور خواہِشاتِ نفسانی مارنی ہوتی ہیں جبکہ بگاڑنانہایت آسان ہے جیسا کہ شیطان نے لاکھوں سال عبادت کر کے ایک مقام حاصِل کیا تھا مگر تکبُّر کے باعِث نبی کی توہین کر کے لمحے بھر میں آخِرت بگاڑ لی اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنَّمی ہو گیا۔’’اللہقدیرعَزَّ وَجَلَّ کی خُفْیہ تدبیر ‘‘سے لرزہ بَراَندام رہتے ہوئے ہر مُعامَلے میں آخِرت کی بھلائی کی طرف نظر رکھنا ہر مسلمان کیلئے ضَروری ہے ۔ پارہ 28سُوْرَۃُ الْحَشْر آیت نمبر 18 میں فرمانِ الٰہی ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ لْتَنۡظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚترجَمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو! اللہسے ڈرو اور ہر جان دیکھے کہ کل کیلئے کیا آگے بھیجا۔