Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
43 - 59
انسان کی شکل میں آ کر اُڑاتا ہے۔ چُنانچِہ حضرتِ (سیِّدُنا) ابنِ مسعود (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) فرماتے ہیں :’’شیطان آدَمی کی صورت اختیار کر کے لوگوں کے پاس آتا ہے اورانہیں کسی جھوٹی بات کی خبر دیتا ہے۔ لوگ پھیل جاتے ہیں تو اُن میں سے کوئی کہتا ہے کہ میں نے ایک شخص کوسُنا جس کی صورت پہچانتا ہوں (مگر)یہ نہیں جانتا کہ اُس کا نام کیا ہے،وہ یہ کہتا ہے۔‘‘
 (مقدمہ مسلم ص۹)
قیامِ پاکستان کے فوراً بعد اَفواہ کے سبب ہونے والا فَساد
	مُفَسِّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان  مذکورہ روایت کے اِس حصّے،’’فَیُحَدِّثُھُمْ بِالْحَدِیْثِ مِنَ الْکَذِبِ‘‘( ترجمہ: ’’انہیں کسی جھوٹی بات کی خبر دیتا ہے‘‘)کے تَحْت فرماتے ہیں:(یعنی)’’ کسی واقِعے کی جھوٹی خبر یا کسی مسلمان پر بُہتان یا فَساد وشرارت کی خبرجس کی اَصْل ( یعنی حقیقت ) کچھ نہ ہو۔‘‘ مفتی صاحِب اِس روایت کے تَحْت مزیدفرماتے ہیں: حدیث بِالکل ظاہِری معنی پر ہے کسی تاویل کی ضَرورت نہیں،یہ بارہا(کا) تجرِبہ ہے۔(چُنانچِہ )  ماہِ رَمَضان کی ستائیسویں تاریخ جُمُعہ کے دن یعنی 14اگست 1947 ؁کو پاکستا ن بنا۔ عیدُالفِطْر کے دن نَماز عید کے وَقْت تمام شہروں بلکہ دیہاتوں(تک) میں خبر اُڑ گئی کہ سِکھ مُسلَّح ہوکر اِس بستی پر حملہ آور ہو رہے ہیں(اور) قریب ہی آچکے ہیں! ہر گھر ہر مَحَلّے ہر جگہ شور مچ گیا، لوگ تیّاریاں کر کے نکل آئے۔ حالانکہ بات