Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
38 - 59
دینی حَمِیَّت تُو مجھے ربِّ کریم دے
ڈر اپنا ،شَرم، اپنی دے قلبِ سلیم دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مضمون نگار کیلئے مَدَنی پھول
سُوال: مضمون نگارکیلئے کچھ مَدَنی پھول ارشاد ہوں۔
جواب: جب بھی کسی مضمون یا تحریر کی ترکیب کرنی ہو اُس وقت سب سے پہلے اپنے دل سے سُوال کرے کہ میں جولکھنے لگا ہوں اُس کی شَرْعی حیثیت کیا ہے؟ اِس پر ثواب بھی ملے گا یا نہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ گناہوں بھری باتیں لکھ کر دنیا میں چھوڑ جاؤں اورقبرو آخِرت میں پھنس جاؤں ! اَلغرض تحریر سے قبل اس کے دینی و اُخروَی فوائد اور دُنیوی جائز منافِع کے مُتَعَلِّق خوب سوچ لے، ضَرورتاً عُلمائِ کرام سے مشورہ کر لے۔ جب شَرْعی اور اَخلاقی حوالے سے مکمَّل اطمینان حاصل ہو جائے تو اب رِضائے الٰہی پانے اور ثواب کمانے کیلئے اچّھی اچّھی نیَّتیں کر کے اللہ عَزَّوَجَلَّکانام لے کر قلم سنبھالے۔
ایک مصنِّف کی حکایت
	جاحِظ (جو کہ مُعْتَزِلی فرقے کامُصنّف گزرا ہے اس)کو مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا: کیا مُعاملہ ہوا؟ بولا:’’ اپنے قلم سے صِرْف ایسی بات لکّھو جسے