Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
34 - 59
والوں کو دس ہزار گناہ ملیں گے۔وَاللّٰہُ اعلَمُ ورسولُہٗ اَعلَم عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
سرورِ دیں! لیجے اپنے ناتُوانوں کی خبر
نفس و شیطاں سیِّدا!کب تک دباتے جائیں گے
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اخباری مضامین کیسے ہوں؟
سُوال: اخبار کے مضامین کیسے ہونے چاہئیں؟
جواب: اسلام کے رنگ میں رنگے ہوئے،اللہ ورسول  عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت قُلُوب میں بیدار کرنے والے ، صَحابہ و اہلبیتِ کرامعَلَيهِمُ الّرِضْوَان اور اولیائے عِظامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے عِشق سے دلوں کو سر شار کرنے والے، نیکیوں سے پیار دلانے اور گناہوں سے بیزار کرنے والے مضامین اخبار میں ہونے چاہئیں۔ایسے موضوعات قلمبندکئے جائیں کہ پڑھنے والے نَمازی اور سنَّتوںکے پابند بنیں، والِدَین کی اطاعت کا درس لیں اوران کا آپَس میں بھائی چارے اورمَحَبَّت و اُخُوّت کا ذِہن بنے۔ مگر صدکروڑ افسوس! ایسا نہیں، اکثر اخبارات، ہفت روزے اور ماہنامے فُحش، لَچَراور مُخَرِّبُ الاَخلاق مضامین اور عشقیہ و فسقیہ تحریرات سے پُر ہوتے ہیں۔ انہیں پڑھ کر لوگ دین سے مزید دُور ہوتے، نِت نئے گناہوں کی رغبت پاتے اور چوریوں ، ڈکیتیوں کے نئے نئے گُر سیکھتے ہیں۔