Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
31 - 59
عبد الرَّزّاق (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) (سیِّدُنا)عِکْرَمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ایک عورت نے اپنی باندی کو زانِیہ کہا۔ عبدُاللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا: تُو نے زِنا کرتے دیکھا ہے؟ اُس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: قسم ہے اُس کی جس کے قبضے میں میری جان ہے!قِیامت کے دن اِس کی وجہ سے لوہے کے اَسی ۸۰ کوڑے تجھے مارے جائیں گے۔ (مُصَنَّف عَبْد الرَّزّاق ج۹ ص۳۲۰ رقم۱۸۲۹۱)  (خصوصاً صَحافیوں سے مَدَنی التجا ہے : مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ بہارِ شریعت جلد 3 کے اندر شامل حصّہ 9 میں زِنا ،تہمت ،شراب نوشی وغیرہ کے فقہی احکامات مُلاحَظہ فرما لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات میں اضافہ ہو گا اور خوفِ خدا میں ترقی ہو گی)وَاللّٰہُ اعلَمُ ورسولُہٗ اَعلَم عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
دے خدا ایسی نظر جو خوبیاں دیکھا کرے
خامیاں دیکھے نہ بس اچّھائیاں دیکھا کرے 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اشتِہارات کے بارے میں مَدَنی پھول
سُوال:اَخبارات عام طور پر اشتِہارات ہی کی آمَدَنی سے چلتے ہیں ،اِس ضِمْن میں کچھ مَدَنی پھول دے دیجئے۔
جواب: اخبارات میں اشتِہارات چھاپنے جائز ہیں بشرطیکہ جاندار کی تصویر یا کوئی اور