Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
30 - 59
خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ دفعہ 24کے تحت جن15 شِقّوں کا بیان ہے اُس کی شق نمبر (3)اور (7) مُلاحظہ ہو: (3) تَشَدُّدیاجِنْس سے تعلُّق رکھنے والے جرائم کی ایسی رُودادجس سے غیرصحّت مندانہ تَجَسُّس یانَقْل کا خیال پیدا ہونے کا اِمکان ہو (7)غیرشائِستہ ،فحش،دُشنام آمیز یاہتک آمیزمَوادکی اِشاعت۔
زِنا کا شَرْعی ثُبُوت
	یہ بات خوب ذِہْن نشین کر لیجئے کہ کسی کو زانی اور زانیہ ثابِت کرنا نہایت دشوار اَمْر ہے۔ اِس کے شَرعی ثُبُوت کی صورت یہ ہے کہ یاتو وہ خود اقرار کرے یاپھر چار ایسے عادِل گواہ چاہئیں جنہوں نے آنکھوں سے زِنا ہوتے دیکھا ہو۔ مگر اِتنی بات پر بھی ان پر’’ حد‘‘ جاری نہیں ہو سکتی جب تک قاضی مختِلف سُوالات کر کے ہر طرح سے اطمینان نہ کر لے۔ اَلغرض زِنا کے شَرـعی ثُبُوت میں کافی باریکیاں ہیں،جوبِغیرشَرعی ثُبُوت کے کسی پاکدامن مسلمان کو زانی یا زانیہ کہے یا لکھے وہ سخت گنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہے۔
لوہے کے 80کوڑوں کی سزا
	اِس ضِمْن میں ایک دل ہلا دینے والی روایت سنئے اور خوفِ خدا وندی سے تھر تھرایئے! چُنانچِہدعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہکی مطبوعہ 1182 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت جلد2‘‘ صَفْحَہ394پر ہے:(حضرت)