Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
232 - 414
مَنْ یَنْفَعُ النَّاسَ''
 (کشف الخفاء ومزیل الالباس ،ج۱،ص۳۴۸،رقم الحدیث ۱۲۵۲)
یعنی بہترین آدمی وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔
واللہ تعالٰی اعلم۔
سورۃ الفلق
قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۙ﴿1﴾مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿2﴾وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿3﴾وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ۙ﴿4﴾وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿5﴾ 

(پ30،الفلق:1۔5)
ترجمہ کنزالایمان:۔تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے اس کی سب مخلوق کی شر سے اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے اور اُن عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے۔
                      سورۃ الناس
قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿1﴾مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿2﴾اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿3﴾مِنۡ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ۬ۙ الْخَنَّاسِ﴿4﴾۪ۙالَّذِیۡ یُوَسْوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿5﴾مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿6﴾ (پ30،النّاس:1۔6)
ترجمہ کنزالایمان:۔تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب سب لوگوں کا بادشاہ سب لوگوں کا خدا اس کے شر سے جو دل میں بڑے خطرے ڈالے اور دبک رہے وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں جن اور آدمی۔
 (۶۵)حضرت خضر علیہ السلام کی بتائی ہوئی دعا
حضرت علامہ محمد بن سماک علیہ الرحمۃ بہت جلیل القدر محدث اور باکرامت ولی تھے۔ ایک مرتبہ یہ بہت سخت بیمار ہو گئے تو ان کے متوسلین ان کا قارورہ لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس چلے۔ راستے میں ان لوگوں کو ایک بہت ہی خوش پوشاک بزرگ ملے جن کے بدن سے بہترین خوشبو آرہی تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ تم لوگ کہاں جا رہے ہو؟ ان لوگوں نے کہا کہ حضرت محمد بن سماک علیہ الرحمۃ بہت سخت علیل ہیں یہ اُن کا قارورہ ہے جس کو ہم فلاں طبیب
Flag Counter