اور جادو کا سارا سامان زیر زمین دفن کردیا گیا۔ درسِ ہدایت:۔تعویذات اور عملیات جس میں کوئی لفظ کفر و شرک کا نہ ہو جائز ہیں۔ اسی طرح گنڈے بنانا اور ان پر گرہیں لگا کر آیات قرآن اور اسماء الٰہیہ پڑھ کر پھونک مارنا بھی جائز ہے۔ جمہور صحابہ اور تابعین اسی پر ہیں ،اور حدیثِ عائشہ رضی اللہ عنہا میں ہے کہ جب حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر اس پر دم فرماتے تھے ۔
(تفسیر خزائن العرفان ، ص۷۶۳،پ۳۰،الفلق:۴)
اور بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جب بستر مبارک پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر دم فرمایا کرتے اور اپنے سر سے پاؤں تک پورے جسم مبارک پر اپنے دونوں ہاتھوں کو پھرایا کرتے تھے جہاں تک دست مبارک پہنچ سکتے، یہ عمل تین مرتبہ فرماتے۔
(تفسیر خزائن العرفان ، ص۷۶۳،پ۳۰،الناس:۶)
خلاصہ یہ ہے کہ
''قل اعوذبرب الفلق ''
اور
''قل اعوذ برب الناس ''،
یہ دونوں سورتیں جن و شیاطین اور نظر بد و آسیب اور تمام امراض خصوصاً جادو ٹونے کا مجرب علاج ہیں۔ ان کو لکھ کر تعویذ بنائیں اور گلے میں پہنائیں۔ اور ان کو بار بار پڑھ کر مریض پردم کریں اور کھانے پانی اور دواؤں پر پڑھ کر پھونک ماریں اور مریض کو کھلائیں پلائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر مرض خصوصاً جادو ٹونا دفع ہو جائے گا اور مریض شفایاب ہوجائے گا۔ اسی طرح قرآن مجید کی دوسری تمام سورتوں کے خصوصی خواص ہیں جن کو ہم نے اپنی کتاب ''جنتی زیور'' میں تفصیل کے ساتھ تحریر کردیا ہے اور ان اعمال کی ہر سنی مسلمان پابند شریعت کو ہم نے اجازت بھی دے دی ہے۔ لہٰذا سنی مسلمانوں کو چاہے کہ وہ ان اعمال قرآنی کے فوائد و منافع سے خود بھی فیض یاب ہوں اور دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچائیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ
''خَیْرُ النَّاسِ