Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
189 - 414
جملہ عالم زیں سبب گمراہ شد 			کم کسے ز ابدال حق آگاہ شد

تمام دنیا اس وجہ سے گمراہ ہو گئی		کہ خدا کے اولیاء سے بہت کم لوگ آگاہ ہوئے

اولیاء را ہمچوخود پنداشتند 			ہمسری با انبیاء برداشتند

لوگوں نے اولیاء کو اپنے جیسا سمجھ لیا 		اور انبیاء کے ساتھ برابری کربیٹھے

ایں ندانستند ایشاں از عمیٰ			ہست فرقے درمیاں بے انتہا

ان لوگوں نے اپنے اندھے پن سے یہ نہیں جانا   	کہ عوام اور اولیاء کے درمیان بے انتہافرق ہے
بہرحال خلاصہ کلام یہ ہے کہ اولیاء کرام کو عام انسانوں کی طرح نہیں سمجھنا چاہے بلکہ یہ عقیدہ رکھ کر اولیاء کرام کی تعظیم و تکریم کرنی چاہے کہ ان لوگوں پر خداوند کریم کا خاص فضل عظیم ہے اور یہ لوگ بے پناہ روحانی طاقتوں کے بادشاہ بلکہ شہنشاہ ہیں۔ یہ لوگ اللہ عزوجل کے حکم سے بڑی بڑی بلائیں اور مصیبتیں ٹال سکتے ہیں اور ان کی قبروں کا بھی ادب رکھنا لازم ہے کہ اولیاء کی قبروں پر فیوض و برکات خداوندی کی بارش ہوتی رہتی ہے اور جو عقیدت و محبت سے ان کی قبروں کی زیارت کرتا ہے وہ ضروران بزرگوں کے فیوض و برکات سے فیض یاب ہواکرتا ہے۔ اس زمانے میں فرقہ وہابیہ اولیاء کرام کی بے ادبی کرتا رہتا ہے۔ میں اپنے سنی بھائیوں کو یہ نصیحت و وصیت کرتا ہوں کہ ان گمراہوں سے ہمیشہ دور رہیں۔ اور ان لوگوں کے ظاہری سادہ لباسوں اور وضو و نمازوں سے فریب نہ کھائیں کہ ان لوگوں کے دل بہت گندے ہیں اور یہ لوگ نور ِ ایمان کی تجلیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
 (معاذاللہ منہم)
 (۵۰)حضرت سلیمان علیہ السلام کی بے مثل وفات
ملک شام میں جس جگہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا خیمہ گاڑا گیا تھا۔ ٹھیک اُسی جگہ حضرت داؤد علیہ السلام نے بیت المقدس کی بنیاد رکھی۔ مگر عمارت پوری ہونے سے قبل ہی حضرت داؤد علیہ السلام کی وفات کا وقت آن پہنچا۔ اور آپ نے اپنے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کو اس
Flag Counter