Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
173 - 414
کہا کہ میں ایک عورت کو لاتی ہوں شاید کہ یہ اُس کا دودھ پینے لگیں۔ چنانچہ ''مریم'' حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کو فرعون کے محل میں لے کر گئیں اور انہوں نے جیسے ہی جوش محبت میں سینے سے چمٹا کر دودھ پلایا تو آپ دودھ پینے لگے۔ اس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کو اُن کا بچھڑا ہوا لال مل گیا۔ اس واقعہ کا تذکرہ قرآن مجید کی سورہ قصص میں اس طرح بیان کیا گیا ہے۔
وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوۡسٰی فٰرِغًا ؕ اِنۡ کَادَتْ لَتُبْدِیۡ بِہٖ لَوْلَاۤ اَنۡ رَّبَطْنَا عَلٰی قَلْبِہَا لِتَکُوۡنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿10﴾وَقَالَتْ لِاُخْتِہٖ قُصِّیۡہِ ۫ فَبَصُرَتْ بِہٖ عَنۡ جُنُبٍ وَّ ہُمْ لَا یَشْعُرُوۡنَ ﴿ۙ11﴾وَحَرَّمْنَا عَلَیۡہِ الْمَرَاضِعَ مِنۡ قَبْلُ فَقَالَتْ ہَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰۤی اَہۡلِ بَیۡتٍ یَّکْفُلُوۡنَہٗ لَکُمْ وَ ہُمْ لَہٗ نَاصِحُوۡنَ ﴿12﴾فَرَدَدْنٰہُ اِلٰۤی اُمِّہٖ کَیۡ تَقَرَّ عَیۡنُہَا وَلَا تَحْزَنَ وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّ لٰکِنَّ اَکْثَرَہُمْ لَا یَعْلَمُوۡنَ ﴿٪13﴾  (پ20،القصص:10۔13)
ترجمہ کنزالایمان:۔اور صبح کو موسیٰ کی ماں کا دل بے صبر ہو گیا ضرور قریب تھا کہ وہ اس کا حال کھول دیتی اگر ہم نہ ڈھارس بندھاتے اس کے دل پر کہ اسے ہمارے وعدہ پر یقین رہے اور (اس کی ماں نے )اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی اور ہم نے پہلے ہی سب دائیاں اس پر حرام کردی تھیں تو بولی کیا میں تمہیں بتادوں ایسے گھر والے کہ تمہارے اس بچہ کو پال دیں اور وہ اس کے خیر خواہ ہیں تو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف پھیرا کہ ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کھائے اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ 

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام:۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام ''یوحانذ''اور باپ کا نام ''عمران''ہے۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بہن کا نام ''مریم''ہے۔ مگر یاد رکھو کہ یہ وہ مریم نہیں ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ہیں۔ حضرت
Flag Counter