کے معنی سبز چیز کے ہیں۔ یہ جہاں بیٹھتے تھے وہاں آپ کی برکت سے ہری ہری گھاس اُگ جاتی تھی اس لئے لوگ ان کو ''خضر'' کہنے لگے۔
یہ بہت ہی عالی خاندان ہیں۔ اور ان کے آباؤ اجداد بادشاہ تھے۔ بعض عارفین نے فرمایا ہے کہ جو مسلمان ان کا اور ان کے والد کا نام اور ان کی کنیت یاد رکھے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ اُس کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔
(صاوی، ج۴،ص۱۲۰۷،پ۱۵،الکہف:۶۵)
حضرت خضر علیہ السلام زندہ ولی ہیں:۔بعض لوگوں نے حضرت خضر علیہ السلام کو نبی بتایا ہے لیکن اکثر علماء کا قول یہ ہے کہ آپ ولی ہیں۔
( جلالین،ص۲۴۹، پ ۱۵، الکہف:۶۵)
اور جمہور علماء کا یہی قول ہے کہ آپ اب بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے کیونکہ آپ نے آب ِ حیات پی لیا ہے۔ آپ کے گرد بکثرت اولیاء کرام جمع رہتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔ چنانچہ عارف باللہ حضرت سید بکری نے اپنے قصیدہ ''درد السحر'' میں آپ کے بارے میں یہ تحریر فرمایا ہے کہ ؎
حَییٌ وَحَقِّکَ لَمْ یَقُل بَوَفَاتِہٖ اِلَّا الَّذِیْ لَمْ یَلْقَ نُورَ جَمَالِہٖ
فَعَلَیْہِ مِنِّیْ کُلَّمَا ھَبَّ الصَّبَا اَزکٰی سَلَامٍ طَابَ فِیْ اِرْسَالِہ
تیرے حق کی قسم!کہ حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں اور اُن کی وفات کا قائل وہی ہو گا جو