Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
156 - 414
 (۴)بیدروس ایک ایماندار اور نیک دل بادشاہ نے اصحابِ کہف کے غار کی زیارت کے لئے سالانہ ایک دن مقرر کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ بزرگانِ دین کے عرس کا دستور بہت قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے۔

(۵)بزرگوں کے مزاروں کے پاس مسجد تعمیر کرنا اور وہاں عبادت کرنا بھی بہت پرانا مبارک طریقہ ہے کیونکہ بیدروس بادشاہ نے اصحابِ کہف کے غار کے پاس ایک مسجد بنا دی تھی جس کا ذکر قرآن مجید کی سورۃ کہف میں ہے۔
 (واللہ تعالٰی اعلم)
 (۳۸)سفر مجمع البحرین کی جھلکیاں
ایک روایت ہے کہ جب فرعون مع اپنے لشکر کے دریائے نیل میں غرق ہو گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کے ساتھ مصر میں قرار نصیب ہوا تو ایک دن موسیٰ علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ سے اس طرح مکالمہ شروع ہوا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام: خداوند! تیرے بندوں میں سب سے زیادہ تجھ کو محبوب کون سا              بندہ ہے؟

اللہ تعالیٰ :         جو میرا ذکر کرتا ہے اور مجھے کبھی فراموش نہ کرے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام: سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہے؟

اللہ تعالیٰ :      جو حق کے ساتھ فیصلہ کرے اور کبھی بھی خواہش انسانی کی پیروی نہ کرے

حضرت موسیٰ علیہ السلام: تیرے بندوں میں سب سے زیادہ علم والا کون ہے؟

اللہ تعالیٰ :         جو ہمیشہ اپنے علم کے ساتھ دوسروں سے علم سیکھتا رہے تاکہ اس 

         طرح اُسے کوئی ایک ایسی بات مل جائے جو اُسے ہدایت کی 

         طرف راہنمائی کرے یا اس کو ہلاکت سے بچا لے۔
Flag Counter