نفسانی دنیا وی ہو یا دینی یا اس کی اولاد کے یا بیوی کے یا گھر کے خواہ زبان سے بیان کرو یا قلم سے یا اشارہ سے غرض کسی طرح سے لوگوں کو سمجھادو حتی کہ کسی لنگڑے یا ہکلے کی پسِ پشت نقل کرنا لنگڑا کر چلنا ہکلا کر بولنا سب کچھ غیبت سے ہے یہ فرمان بہت وسیع ہے۔
(۳)سائل غیبت اور بہتان میں فرق نہ کرسکے وہ سمجھے کہ کسی کو جھوٹا بہتا ن لگانا غیبت ہے اس لیے انہوں نے یہ سوال کیا وہ وما یکرہ کے لفظ سے دھوکہ کھاگئے (۴)سبحان اللہ کیا نفیس جواب ہے کہ غیبت سچے عیب بیان کرنے کو کہتے ہیں بہتان جھوٹے عیب بیان کرنے کو' غیبت ہوتی ہے سچ مگر ہے حرام' اکثر گالیاں سچی ہوتی ہیں مگر ہیں بے حیائی وحرام سچ ہمیشہ حلال نہیں ہوتا خلاصہ یہ ہے کہ غیبت ایک گناہ ہے بہتان دو گناہ ۔ (مراٰۃ المناجیح،ج۶،ص۴۵۶)