ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا منافق کی تین نشانیاں ہیں جب بات کرے جھوٹ بولے جب وعدہ کرے وعدہ خلافی کرے جب اس کے پاس امانت رکھی جائے خیانت کرے ۔
وضاحت :
اس حدیث میں منافق کی تین ایسی علامتیں بیان کی گئیں جن کا تعلق قول عمل نیت میں سے ایک ایک سے ہے، کذب فسادِ قول ہے ،خیانت فسادِ عمل ہے اور وعدہ خلافی فسادِ نیت ہے۔جو منافق ہوگا اس میں یہ تین باتیں ضرور ہوں گی لیکن یہ ضروری نہیں کہ جس میں یہ تین باتیں پائی جائیں وہ منافق بھی ضرور ہو جیسے کفار ومشرکین اس لیے اگر کسی مسلمان میں یہ باتیں پائی جائیں اسے منافق کہنا جائز نہیں ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس میں نفاق کی علامت ہے ۔ (نزہۃ القاری،ج۱،ص۳۴۸)