ترجمہ:
روایت ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا( نبی اللہ) صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلمنے اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا (۱)اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں (۲)اور نماز قائم کرنا(۳)زکوٰۃ دینا اور حج کرنااور رمضان کے روزے۔
وضاحت :
یعنی اسلام مثل خیمہ یا چھت ہے اور یہ پانچ ارکان اس کے پانچ ستونوں کی طرح کہ جو کوئی ان میں سے کسی ایک کا انکار کریگا وہ اسلام سے خارج ہوگا اور اس کا اسلام منہدم ہوجاوے گا خیال رہے کہ ان اعمال پر کمالِ ایمان موقوف ہے اور ان کے ماننے پر نفس ایمان موقوف لہٰذ اجو صحیح العقیدہ مسلمان کبھی کلمہ نہ پڑھے یا نمازروزہ کاپابند نہ ہو وہ اگرچہ مومن تو ہے مگر کامل نہیں اور جو ان میں سے کسی کا انکار کرے وہ کافر ہے لہٰذا حدیث پر کوئی اعتراض نہیں نہ اعمال ایمان کے اجزاء ہیں۔
(۱)اس سے سارے عقائد اسلامیہ مراد ہیں جو کسی عقیدے کا منکر ہے وہ حضور