(۲)زناکی زیادتی کے اسباب عورتوں کی بے پردگی ،اسکولوں کالجوں، لڑکوں لڑکیوں کی مخلوط تعلیم، سینما وغیرہ کی بے حیائیاں، گانے، ناچنے کی زیادتیاں یہ سب آج موجود ہیں۔ ان وجوہ سے زنا بڑھ رہا ہے اور ابھی اور زیادہ بڑھے گا۔ ہم نے عرب ممالک کے بعض علاقوں میں دیکھا کہ بغیر شراب کوئی کھانا نہیں ہوتا۔ ہوٹل میں کھانا مانگو تو شراب ساتھ آتی ہے۔
(۳)اس طرح کہ لڑکیاں زیادہ پیدا ہوں گی لڑکے کم پھر مرد جنگوں وغیرہ میں زیادہ مارے جائیں گے اپنے بیوی بچے چھوڑ جائیں گے ا ن وجوہ سے عورتوں کی بہتات ہوگی۔
(۴)اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک خاوند کی پچاس بیویاں ہوں گی کہ یہ تو حرام ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ ایک خاندان میں عورتیں بیٹیاں پچاس ہوں گی ما ں ،دادی ،خالہ،پھوپھی وغیرہ اور ان کا منتظم ایک مرد ہوگا دوسری احادیث میں ہے کہ قریب قیامت سنگِ اسود اور مقامِ ابراہیم اٹھالیا جاوے گا قیامت کے قریب دنیا میں اللہ اللہ کہنے والا کوئی نہ ہوگا ۔ (مراۃ المناجیح،ج۷،ص۲۵۴)