Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
38 - 71
(14)حقوق مسلم
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ( رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ) قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ خَمْسٌ رَدُّ السَّلَامِ وَعِیَادَۃُ الْمَرِیضِ وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ وَإِجَابَۃُ الدَّعْوَۃِ وَتَشْمِیتُ الْعَاطِسِ۔
( مشکوۃ المصابیح ،کتاب الجنائز ، باب عیادۃ المریض الفصل الاول ،الحدیث ۱۵۲۴، ج۱ ، ص ۲۹۳)
ترجمہ:

     روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم )نے کہ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں (۱) سلام کا جواب دینا ،بیمار کی عیادت کرنا ،جنازوں کے ساتھ جانا ،دعوت قبول کرنا ،چھینک کا جواب دینا۔ (۲)    

وضاحت :

    (۱) یہ پانچ کی تعداد حصر کیلئے نہیں بلکہ اہتمام کیلئے ہے یعنی پانچ حق بہت شاندار اور ضروری ہیں کیونکہ یہ قریباً سارے فرض کفایہ اور کبھی فرض عین ہیں لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں زیادہ حقوق بیان ہوئے۔ خیال رہے کہ یہ اسلامی حقوق ہیں مسلمان فاسق ہو یا متقی سب کے ساتھ یہ برتاوے کیے جائیں کافروں کا ان میں سے کوئی حق نہیں ۔

    (۲)بیمار کی عیادت اور خدمت یوں ہی جنازے کے ساتھ جانا عام حالات میں سنت ہے لیکن جب کوئی یہ کام نہ کرے تو فرض ہے کبھی فرض کفایہ کبھی فرض عین یوں ہی دعوت میں شرکت کھانے کیلئے یا وہاں انتظام یا کام کاج کیلئے سنت ہے کبھی
Flag Counter