Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
37 - 71
یہاں شفاعت سے مراد خصوصی شفاعت ہے گنہگاروں کے سارے گناہ بخشوانے کی شفاعت اور نیک کاروں کے بہت درجے بلند کرنے کی شفاعت ورنہ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم اپنی ساری ہی امت کی شفاعت فرمائیں گے خیال رہے کہ مدینہ پاک میں رہنا بھی افضل وہاں مرنا بھی اعلی وہاں دفن ہونا بھی بہتر بعض صحابہ بعد موت مدینہ میں لاکر دفن کیے گئے اس سے اشارۃً معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص مدینہ پاک میں مرنے دفن ہونے کی کوشش کرے وہ ان شاء اللہ (عزوجل) ایمان پر مرے گا کیونکہ اس کیلئے شفاعتِ خاص کا وعدہ ہے شفاعت صرف مومن کی ہو سکتی ہے ۔

(مراۃ المنا جیح،ج۴،ص۲۲۲)