ترجمہ:
روایت ہے حضرت سعیدبن زید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے کہ جو بالِشت بھر زمین ظلماً لے لے تو قیامت کے دن اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا ۔
وضاحت :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زمین کے سات طبقے اوپر نیچے ہیں صرف سات ملک نہیں پہلے تو اس غاصب کو زمین کے سات طبق کا طوق پہنایا جائے گا پھر اسے زمین میں دھنسایا جائے گا لہذا جن احادیث میں ہے کہ اسے زمین میں دھنسایا جائے گا وہ احادیث اس حدیث کے خلاف نہیں یہ حدیث بالکل ظاہر پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ اس غاصب کی گردن اتنی لمبی کردے گا کہ اتنی بڑی ہنسلی اس میں آجائے گی معلوم ہوا کہ زمین کا غصب دوسرے غصب سے سخت تر ہے ۔
(مراۃ المناجیح،ج۴،ص۳۱۳)