| احادیث مبارکہ کے اَنوار |
سلطان کے خاص خدام سلطان کے ساتھ اس کے بنگلے میں رہتے ہیں سب سے بڑا خوش نصیب وہ ہے جسے کل حضور( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) کا قرب نصیب ہوجائے اس قرب کا ذریعہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) سے محبت ہے اور حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کی محبت کا ذریعہ اتباع سنت، کثرت سے درود شریف کی تلاوت، حضور (صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) کے حالات طیّبہ کا مطالعہ اور محبت والوں کی صحبت ہے یہ صحبت اکسیر اعظم ہے ۔ (مراۃ المناجیح،ج۶،ص۵۸۹)