ترجمہ:
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) قیامت کب ہے فرمایا افسوس تجھ پر! تو نے اس کے لئے کیاتیاری کی ہے؟ (۱)وہ بولا میں نے اس کی تیاری کوئی نہیں کی بجز اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں(۲) فرمایا تو اس کے ساتھ ہوگا جس سے تجھے محبت ہو حضرت انس (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے فرمایا کہ میں نے مسلمانوں کو اسلام کے بعدکسی چیز پر ایسا خوش ہوتے نہ دیکھا جیساکہ وہ اس سے خوش ہوئے۔(۳)
وضاحت :
(۱)یہ افسوس غضب کے لئے نہیں کرم کیلئے ہے جیسے حضرت ابو ذر غفاری (رضی اللہ عنہ )سے فرمایا عَلٰی رَغْمِ اَنْفِ اَبِیْ ذَرٍّ ا س کلمہ کا مزا وہ جانے جسے دل سے لگی ہو یا مقصد یہ ہے کہ تو اعمال تو کرتا نہیں صرف قیامت کے متعلق پوچھتاہے