وضاحت :
(۱)آپ کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا جسم نبی پر زہر ،ڈنک ،تلوار اثر کر سکتی ہے یہ واردات بشریت پر وارد ہوتی ہے
(۲)بعض روایات میں ہے کہ اسے مار کر فرمایا کہ بچھو موذی ہے اسے حل وحرم ہر جگہ ماردو موذی وہ جانورہے جو اپنے نفع کے بغیر انسان کا نقصان کردے لہٰذا کھٹمل، جوں ،موذی نہیں کہ انسان کو کاٹتی ہے مگر اپنا پیٹ بھرنے کیلئے۔
(۳)یہ ہے دوا اور دعا کا اجتماع نمک وپانی بھڑ(تنبوڑی)اور بچھو وغیرہ کے کاٹے کیلئے بہت ہی مفیدہے ۔ یمسحھا سے معلوم ہوا کہ دم کرتے وقت بیماری کی جگہ پر ہاتھ پھیرنا سنت ہے بعض روایات میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ایسے مریض پر سورت فاتحہ پڑھ کر دم فرماتے۔ (مراۃ ،ج۶،ص۲۴۷)