| احادیث مبارکہ کے اَنوار |
عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: بَیْنا رسول اللّہ صَلّی اللہ علیہ وسَلّمَ ذاتَ لَیلۃٍ یُصلِّیْ فَوَضَعَ یدَہ علی الأرضِ فلدغتْہ عقرَبٌ فَنَاولَہا رسولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم بِنعْلہ فقَتَلہا ، فلَمّا اِنْصرَفَ قال: لعنَ اللّہُ العقربَ، ما تدَعُ مُصَلِّیاً،ولا غیرَہ أونبیّاً وغیرَہ ٗ ثم دعا بمِلْحٍ وماءٍ فجعلہ فی إناءٍ ثمّ جعلَ یصُبُّہ علٰی إصبعہ حیثُ لدغتْہ ویمسحُہا ، ویعوِّذہا بالمعوَّذَتیْن۔
(مشکوٰۃ المصابیح ، کتاب الطب والرقی ، باب الفصل الثالث ، الحدیث ۴۵۶۷، ج۲ ، ص ۱۴۹)
ترجمہ:
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ اس درمیا ن کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ایک رات نماز پڑھ رہے تھے آپ نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو بچھو نے کاٹ لیا (۱)تب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے اپنے جوتہ شریف سے اسے مارا حتیّٰ کہ اسے قتل کردیا پھر جب فارغ ہوئے تو فرمایا اللہ عزوجل بچھو پر لعنت کرے نمازی غیر نمازی نبی غیر نبی کسی کو نہیں چھوڑتا (۲)پھر نمک اور پانی منگایا پھر اسے برتن میں ڈالا پھر اسے اپنی انگلی پر ڈالنے لگے جہاں بچھو نے کاٹا تھا اسے پونچھنے لگے اور اس پر سورہ فلق وناس سے دم کرنے لگے ۔(۳)