ترجمہ:
روایت ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ) کو آپ کے حج میں عرفہ کے دن دیکھاجب آپ اپنی اونٹنی قصواء پر خطبہ پڑھ رہے تھے (۱)میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ اے لوگو میں نے تم میں وہ چیز چھوڑی ہے کہ جب تک تم ان کو تھامے رہو گے گمراہ نہ ہوگے،اللہ( عزوجل) کی کتاب اور میری عترت یعنی اہل بیت۔ (۲)
وضاحت :
(۱)قصواء حضور( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) کی اونٹنی کا نام تھا بعض لوگوں نے سمجھاہے کہ چونکہ اس کا کان کٹا ہوا تھا اس لیے اس کو قصواء کہتے ہیں ۔واللہ اعلم
ہوتے صدقے کبھی ناقہ کے کبھی محمل کے
سارباں کے کبھی ہاتھو ں کی بلائیں لیتے
دشت طیبہ میں تیرے ناقہ کے پیچھے پیچھے
دھجیاں جیب وگریباں کی اڑاتے جاتے