| احادیث مبارکہ کے اَنوار |
عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ نَبِیٍّ رَفِیقٌ وَرَفِیقِیْ یَعْنِیْ فِی الْجَنَّۃِ عُثْمَانُ
ترجمہ:
حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے کہ ہر نبی کا کوئی ساتھی ہوتاہے میرے ساتھی یعنی جنت میں عثمان رضی اللہ عنہ ہیں ۔
وضاحت :
یعنی میرے خصوصی ساتھی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہہوں گے ورنہ مطلقا ساتھی اور بہت سے خوش نصیب حضرات بھی ہوں گے چنانچہ بعض روایات میں ہے کہ میرے خاص دوست ابو بکر وعمر رضی اللہ عنھما ہوں گے ۔(مراٰۃالمناجیح،ج۸،ص۳۹۳)