Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
24 - 71
حضور کے کسی نہ کسی فیض کا دروازہ ہیں فرمایا
أَصْحَابِیْ کَا لنَّجُوْمِ بِاَیِّھِمْ اِقتْدَیْتُمْ اِھْتَدَیْتُمْ(مرقاۃ)
صوفیا فرماتے ہیں کہ علم ولایت کے حضرت علی قاسم ہیں۔ ہم نے عرض کیا ہے؎
                    ہوں چشتی قادری یاسہروردی نقشبندی ہوں

                    ولایت کا انہی کے ہاتھ سے سب کو ملا ٹکڑا
غرض کہ یہاں حصر کا کوئی لفظ نہیں کہ صرف علی دروازہ ہیں اور دوسرا نہیں بعض روایات میں ہے کہ میں علم کا شہر ہوں ابو بکر اس کی بنیا دہے عمر اس کی دیوار عثمان اس کی چھت اور علی دروازہ ہے اسے مرقات نے بحوالہ کتاب الفردوس نقل فرمایا ۔ اسی جگہ غرض کہ اگر علم سے مراد علم طریقت ہے تو صرف حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اس کا دروازہ ہیں اور اگر علم شریعت مراد ہے تو حضرت علی دروازوں میں سے ایک دروازہ ہیں ۔
(مراۃ المناجیح،ج۸،ص۴۲۰تا۴۲۱)
Flag Counter