Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
23 - 71
 (5)مناقب علی رضی اللہ عنہ
عَنْ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رسولُ اللہ صلّی اللہ علَیہ وسلَّم أنَا دارُ الحِکْمَۃِ وَعَلِیٌّ بَابُھَا،
 (مشکوٰۃ کتاب المناقب،باب مناقب علی،الفصل الثانی ،الحديث۶۰۹۶ ،ج۲،ص۴۲۹)
ترجمہ:

     حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں علم کا گھر ہوں اور علی اس کا درواز ہ ہیں ۔

وضاحت :

    یعنی جیسے گھر کی جو چیز ملتی ہے دروازہ سے ملتی ہے ایسے ہی میرے علم سے جو کچھ جسے ملے گا علی کے ذریعہ سے ملے گا۔ خیال رہے کہ حضور( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ) کے عُلوم بہت ہیں اور ان علوم کے بہت دروازے ہیں حضرت علی ولایت اور قضا کے دروازہ ہیں کہ فرمایاوَاَقْضَاھُمْ عَلِیٌّ ۔حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم تجوید یعنی قرات کے دروازہ ہیں فرمایا اِنَّہ، اَقْرَاُء کُمْ اور حضرت زیدا بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم فرائض کے دروازہ ہیں فرمایا اِنَّہ، اَفْرَضُکُمْاور حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم حلال وحرام کے دروازہ ہیں کہ ھُوَ اَعْلَمُکُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ حضور( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ) کے علوم جنت سے زیادہ وسیع ہیں جب جنت کے آٹھ دروازے ہیں لَہَا ثَمَانِیَۃُ اَبْوَابٍ تو نا معلوم حضور ( صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ) کے علم کے کتنے دروازے ہیں ۔جن میں سے ایک حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں ہر صحابی
Flag Counter