Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
19 - 71
 (3)استغفار وتوبہ کی اہمیت
عَن أبِي ہُرَیْرَۃَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاللہِ إِنِّی لَأَسْتَغْفِرُ اللہَ وَأَتُوبُ إِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ أَکْثَرَ مِنْ سَبْعِینَ مَرَّۃً۔
 ( مشکوٰۃ المصابیح ،کتاب الدعوات ، باب الاستغفار والتو بۃ، الفصل الاول،الحدیث ۲۳۲۳ ، ج۱ ، ص۴۳۴)
ترجمہ:

     روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے رب( عزوجل) کی قسم میں ایک دن میں ستر بار سے زیادہ رب (عزوجل) سے مغفرت مانگتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔    

وضاحت :

     توبہ واستغفار روزے نماز کی طرح عباد ت بھی ہے، اسی لیے حضور انور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم اس پر عامل تھے یا یہ عمل ہم گناہگاروں کی تعلیم کے لئے ہے ورنہ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم معصوم ہیں گناہ آپ کے قریب بھی نہیں آتا، صوفیاء فرماتے ہیں کہ ہم لوگ گناہ کرکے توبہ کرتے ہیں اور وہ حضرات عبادت کرکے توبہ کرتے ہیں ۔

     زاہداں از گناہ توبہ کنند عارفاں ازعبادت استغفار

                (مراٰۃ المناجیح،ج۳،ص۳۵۳)
Flag Counter