نہ ہونا، میرے پاک پروردگارعَزَّوَجَلَّ ! میراایمان ایک لمحے کے کروڑیں حصّے کیلئے بھی کبھی مجھ سے جدا نہ ہو، یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !میری اورمیرے روٹھے ہوئے تمام اسلامی بھائیوں سَمیت ہر دعوتِ اسلامی والے اور والی کی بے حساب بخشش فرما۔ یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! اپنے پیارے حبیبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ساری اُمَّت کی مغفِرت فرما۔ یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! ہماری صفوں میں اِتّحاد پیدا فرما۔ یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں ذہنی ہم آہنگی نصیب فرما ، یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! ہمیں بِلاطلبِ منصب ایک ساتھ مل کر اِخلاص کے ساتھ تیرے دین کی خدمت کی سعادت عنایت فرما۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللّٰہ! اَسْتَغْفِرُاللّٰہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد