Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
24 - 32
    ع
اللہ کرے دل میں اُتر جائے میری بات
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تُو گواہ رَہنا
	یاربِّ مصطَفٰے  عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم!  تو گواہ رہنا میں نے اپنے بچھڑے ہوئے اسلامی بھائیوں کیلئےصُلح کا پیغام مُشتہَر کر دیاہے۔ اے میرے پیارے پیارے اللہعَزَّوَجَلَّ! میرے ناراض اسلامی بھائیوں کے دلوں میں مجھ مسکین کے لئے رحم ڈال دے کہ وہ مجھے مُعافی کی بھیک دیکر مجھ سے صلح کر لیں ، یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! تو میرے دل کے حال سے باخبر ہے کہ اس صلح کی درخواست میں میرا اصل مقصدصرف صِرف اورصرف اُخروی مفاد ہے، میں مرنے سے پہلے پہلے فَقَط تیری رِضا کیلئے ہر ناراض مسلمان سے صلح کرنا اور اپنے روٹھے ہوئے اسلامی بھائیوں کو منا لینا چاہتا ہوں۔ یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !میں تیری خُفیہ تدبیر سے بَہُت ڈرتا ہوں ،اے میرے پیارے پروردگارعَزَّوَجَلَّ! تو کبھی بھی مجھ سے ناراض