غیبت کے خلاف اعلانِ جنگ
آہ! ’’ غیبت‘‘ نے اُمّت کی اکثریت کو نہایت شدّت کے ساتھ اپنی حِراست میں لیا ہوا ہے، شیطان غیبت کے ذَرِیعے بھر پور طریقے پرلوگوں کو جہنَّم کی طرف دھکیلتا چلا جا رہا ہے۔ ہوش میں آیئے! غیبت کے خلاف اعلانِ جنگ کر کے ایک دم مورچے پر ڈٹ جایئے! جس جس نے اب تک جس قَدَر غیبتیں کی ہوں اُن کی تو بہ اور مُعافی تلافی میں لگ جائے ، عزمِ مُصمَّم کیجئے کہ ’’ نہ غیبت کریں گے نہ سنیں گے‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ افسوس صد کروڑ افسوس! غیبت ہمارے مَدَنی ماحول کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی کے تمام ذمّے دار اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی خدمتوں میں میری ہاتھ جوڑ کر ’’مَدَنی التجائ‘‘ ہے کہ غیبت کے خلافِ اعلان جنگ کے ضِمْن میں غیبتوں کے دروازوں پر تالے لگاتے چلے جایئے، اب تک جو بھی آپ کی ذمّے داری کے